جھنگ ، بھکر روڈ پر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 17افراد جاں بحق اور دس زخمی ۔اپ ڈیٹ

جمعرات 21 فروری 2008 17:59

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2008ء) جھنگ میں بھکر روڈ پر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور دس افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔ نمائندہ کے مطابق بھکر روڈ پر تیز رفتار بس سامنے سے آ نے والی ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سترہ افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تیرہ خواتین ، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے ۔ بدنصیب خاندان جھنگ سے مہرم سیال جارہا تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد حادثے کی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت قرار دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں