توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جھنگ میں یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 7 مارچ 2008 15:48

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 مارچ 2008 ) ڈنمارک کے اخبارات میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں اورہالینڈ میں شرانگیز فلم بنانے کے خلاف جمعہ کو جھنگ میں یوم احتجاج منایا گیا شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں علماء کرام اس افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان ان واقعات پر پر اسرار خاموشی اختیار کرنے کی بجائے نہ صرف حکومت ڈنمارک سے بھرپور احتجاج کرے بلکہ اس کے ساتھ مکمل طورپر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد پرانی عیدگاہ سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی تحریک حرمت رسول کالعدم سپاہ صحابہ جماعت اسلامی شباب ملی گورنمنٹ کالج جھنگ کے طلبہ نے بھی بھرپور انداز میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری رکھا احتجاجی اجتماعات سے خطاب کے دوران مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ایک بھی گستاخ رسول زندہ ہے انہوں نے مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ممالک میں ایسے قوانین تشکیل دیں جن کے تحت مذہبی اشتعال انگیزی کی روک تھام اوردیگرمذاہب کا احترام ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں