جھنگ میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘ 15 افراد جاں بحق‘خواتین اور بچوں سمیت 30 زخمی

ہفتہ 21 مئی 2016 12:15

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) جھنگ میں مسافر بس ڈرائیور کی تیز رفتاری نے 15 افراد کی جان لے لی جبکہ حادثہ میں30 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے‘بد نصیب بس مسافروں کو لے کرخوشاب سے جھنگ آ رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسافر بس خوشاب سے جھنگ آرہی تھی،راستے میں ریت کے طوفان آنے کا باوجود مذکورہ بس ڈرائیور تیز رفتاری سے باز نہیں آیا،جس کے باعث سامنے سے آتے ٹرک سے ٹکراؤ ہوگیا،تصادم اتنا شدید تھا کہ بس سامنے سے مکمل تباہ ہوگئی،افسوسناک حادثہ میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں،اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زخمی مسافروں نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریتیلے طوفان کے باعث سامنے سے آتا ٹریفک صاف نظر نہیں آرہا تھا،اس کے باوجود بس ڈر ائیور نے بس کی رفتار کم نہیں کی،جس کی وجہ سے سامنے سے آتے ٹرک سے بس کا تصادم ہو گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں لواحقین سے تعزیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اْٹھا رکھنے کی ہدایات جاری کیں

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں