جھنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر مچھلی فروشوں کی دکانیں مسمار

منگل 2 اگست 2016 15:15

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اگست۔2016ء) جھنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر مچھلی فروشوں کی دکانوں کو مسمار کردیا گیا ، شہباز شریف نے ہیڈ تریموں توسیع منصوبے کے افتتاح کیلئے آنا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ میں ہیڈ تریموں میں ایک توسیع منصوبکے افتتاح کیلئے آنا تھا جس پر انتظامیہ نے سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے ہیڈ تریموں کے قریب مچھلی فروشوں کی دکانوں کو مسمار کردیا مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں سکیورٹی رسک تھیں اس لئے ان کو صاف کیا گیا ہے اپنی دکانیں گرنے پر مچھلی فروشوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے ہم بے روزگار ہوگئے ہیں اور ہم اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھلا سکیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ہمیں متبادل جگہ فراہم کی جائے اور ہماری دکانیں مسمار کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے واضح رہے کہ یہ دکانیں ہیڈتریموں روڈ کے کنارے بنائی گئی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے کافی مسائل بھی درپیش تھے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں