مخالفین جتنے اتحاد بنالیں ، آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئینگے ، پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نا م ہی نہیں ہے، مخالفین ان کے خلاف شور شرابہ کر رہے ہیں ،پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں اوراپنے ارد گرد موجود لوگوں کا پہلے احتساب کریں، پورے ملک میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہورہی ہے، اگر کہیں اس سے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو بتایا جائے فوری کارروائی کرینگے، کرپشن کے خلاف جہاد اور نا اہل وکرپٹ ملازمین کا قبلہ درست کرینگے

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اگست 2016 19:44

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نا م ہی نہیں ہے، مخالفین ان کے خلاف شور شرابہ کر رہے ہیں ،پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں اوراپنے ارد گرد موجود لوگوں کا پہلے احتساب کریں، مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی ہمارے مخالفیں جتنے مرضی اتحاد بنالیں ،پورے ملک میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہورہی ہے، اگر کہیں اس سے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو بتایا جائے فوری کارروائی کرینگے، کرپشن کے خلاف جہاد اور نا اہل وکرپٹ ملازمین کا قبلہ درست کرینگے ، ہماری فوج اور پولیس نے ایسے دہشتگردوں کو پکڑا ہے جو ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں سب ڈویژنل آفس آپریشن سول لائن سب ڈویژن جھنگ کے اچانک دورے کے موقع پر کھلی کچہری سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔کھلی کچہری میں میں سائلوں کی شکایات سنیں، زیادہ ترشکایات اوور بلنگ سے متعلقہ تھیں انہوں نے پانچ میٹر ریڈرز کو معطل کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات دئے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ڈویژن میں تین عرصہ سے زائد تعینات میٹر ریڈرز اور لائین مینوں کو فورا ٹرانسفر کرنے کے بھی احکامات صادر کئے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کی محکمہ میں موجود کالی بھٹروں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہورہی ہے اگر کہیں اس سے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو ہمیں اس سے آگاہ کیا جائے تاکہ فوری اس پر کاروائی کی جائے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے یہاں آیا ہوں تاکہ ملازمین کا قبلہ درست کیا جاسکے نا اہل اور کرپٹ ملازمین کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد میں دوبارہ اقتدار میں آئیں گے ہمارے مخالفیں جتنے مرضی اتحاد بنالیں وزیر اعظم پاکستان دن رات ملک کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہیں پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے بھی زیاد ہ سے زیادہ موقعے مل سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اور پولیس نے ایسے دہشتگردوں کو پکڑا ہے جو ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے صوبائی اور مرکز کی لاء اینڈ فورسس مشترکہ کاروائی کر کے کئی ہزار دہشتگردوں کو پکٹر ا ہے اور قانوں کے مطابق ان کے خلاف کار وائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نا م ہی نہیں ہے مخالفین ان کے خلاف شور شرابہ مچا رہے ہیں پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکے اوراپنے ارد گرد موجود لوگوں کا پہلے احتساب کریں انہوں نے کیا کہ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر ضمنی الیکشن بشمول آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہمارے ممبران بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں