جھنگ٬حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر کا م کرنے والے چینی مزدور نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:05

جھنگ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر کا م کرنے والے چینی مزدور نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی٬ پولیس ذرائع کے مطابق حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر مزدوری کے لئے آئے ہو ئے دیگر چینی مزدوروں نے بتایا کہ پندرہ اکتوبر کو آنے والے 45 سالہ مزدور شی چنگ نے منگل کے روز کام پر جانے سے یہ کہ کر انکار کر دیا کہ اس کے سر میں درد ہے ٬ تھوڑی دیر بعد اس کی خیریت دریافت کر نے کی غرض سے جب چند لوگ اس کے کمرے میں آئے تو اس نے کمرے میں پھندے سے خود کو لٹکا رکھاتھا اور اس کی موت وا قع ہو چکی تھی٬ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کر نے والا شخص شی چنگ دماغی دبائو کا شکار تھا٬ چینی افسران کے علاوہ آ ر پی او بلال صدیق کمیانہ ٬ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو اورپولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اورشواہد اکٹھے کر کے ان کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ٬ پولیس کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ چینی مزدور نے خود کشی کی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں