بھکر روڈ پر ڈاکو مقامی ٹریڈرز سے 42 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پیر 31 اکتوبر 2016 19:29

جھنگ۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) بھکر روڈ پر تین ڈاکو مقامی ٹریڈرز سے بیالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ٬پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بھکر روڈ پر واقع داؤد ٹریڈرز میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پرچوکیدار کو باندھ دیا اور تین گھنٹے تک وہاں موجود رہے ٬ڈاکو الماری توڑ کر بیالیس لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس تاخیرسے پہنچی۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ملازمین کے بیان قلمبند کر لئے اور مزید کاروائی کا آغاز کر دیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں