جھنگ ،ْ خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے

میڈم بوٹا کا مقابلہ (ن) لیگ کے آزاد انصاری اوراہل سنت والجماعت کے اظہارالحق سے ہوگا

اتوار 20 نومبر 2016 18:00

جھنگ ،ْ خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء)سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ بنوانے کی اجازت کے بعد خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں خواجہ سرا عارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے انٹری ڈالی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھنگ کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں 45 سالہ خواجہ سراعارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور مخالفین ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ضمنی الیکشن میں میڈم بوٹا کا مقابلہ (ن) لیگ کے آزاد انصاری اوراہل سنت والجماعت کے اظہارالحق سمیت دیگر امیدواروں سے ہو گا۔

میڈیم بوٹا سبزی منڈی کے قریب ایک کمرے کے مکان میں رہتی ہیں اور ضمنی انتخاب میں جیت کے لئے بہت زیادہ پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ حلقے کے مسائل کو مقبول امیدواروں سے زیادہ بہتر جانتی ہوں، یہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا جو ہارجیت کو ایک طرف چھوڑ کر کیا ،ْ ہمارا کسی سے کوئی تنازع نہیں لیکن جھنگ کے عوام کی پریشانی دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب حلقے میں ہرطرف میڈم بوٹا کے پوسٹرلگ گئے ہیںواضح رہے کہ حلقہ پی پی 78 کی نشست (ن) لیگ کی رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قراردیئے جانے پرخالی ہوئی تھی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں