جھنگ ،ْگھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا،6افراد جھلس گئے

اتوار 20 نومبر 2016 20:00

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) جھنگ کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں 5خواتین سمیت 6افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

جھنگ سرگودھا روڈ پر واقع کریاں والا میں وارث نامی شخص کے گھر کے گیس سلنڈرپھٹنے سے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ْآگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے میں سوئے 6افراد جھلس گئے،جھلسنے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جھلسنے والوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں