جھنگ ، صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ہر پریذائیڈنگ آفیسر کو پولیس سکیورٹی گارڈ فراہم کردیاگیا

بدھ 30 نومبر 2016 16:40

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) جھنگ میں کل جمعرات کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ہر پریذائیڈنگ آفیسر کو ایک ایک مسلح پولیس سکیورٹی گارڈ فراہم کردیاگیاہے جبکہ مذکورہ سکیورٹی گارڈز بیلٹ پیپر اور دیگر انتخابی میٹریل ریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں واپس جمع کرانے تک پریذائیڈنگ افسران کے ہمراہ رہیں گے ، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ انتخابات کے نتائج کی شفاف تیاری کیلئے تمام ممکن فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں