جھنگ ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی کے وقت لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر متبادل انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2016 16:40

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) جھنگ میں کل جمعرات کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میںپولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے وقت لوڈ شیڈنگ یا کسی فنی خرابی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر متبادل انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور تمام پولنگ سٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران و دیگر مقامی پولیس و انتظامی حکام سے کہاگیاہے کہ اگر خدانخواستہ کسی فنی خرابی کی صورت میں بجلی نہ ہو تو گنتی کے وقت روشنی کا بندوبست کرنے کیلئے ٹارچز اور گیس لیمپ وغیرہ ضرور موجو د رکھے جائیں تاکہ ووٹوں کی گنتی کے موقع پر کسی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کی جارہی ہے تاہم پھر بھی تمام پیشگی اقدامات مکمل رکھے جارہے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں