وزیر اعلی کسان پیکج میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی سی او

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:39

جھنگ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے محکمہ زراعت ، انہار، لائیو سٹاک ، واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں اور کسانوں کو فراہم کردہ سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی سی او نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ نہری پانی کی بروقت فراہمی ، زرعی آلات پر سبسڈی کے تحت دستیابی ، مال مویشیوں کے مفت علاج معالجہ و ادویات کی فراہمی، گنا کے کاشتکاروں کے فوری ادائیگیوں اور زرعی قرضہ جات کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کی رپورٹوں پر انحصار کرنے کی بجائے عملی بہتری کے حوالہ سے اعلیٰ سطح پر ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزا کسان اتحاد تنظیم کے نمائندہ وفد سے کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کر رہے تھے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت،فیسکو(واپڈا) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں