آن لائن سسٹم کے اجراء سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہواہے، امین خان

بدھ 11 جنوری 2017 17:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) جھنگ ریلوے اسٹیشن پر آن لائن سسٹم کے اجراء سے اسٹیشن کے ریونیو میں اضافہ اور مسافروں کی مشکلات میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریلوے اسٹیشن کے انچارج امین خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال آن لائن سروس کے ذریعے 59534 افراد نے بکنگ کروائی جس کے ذریعے ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار 690 روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے،گزشتہ سال کی نسبت اکیس ہزار سے زائد مسافروں نے ریلوے اسٹیشن جھنگ سے بکنگ کروائی جبکہ گزشتہ سال کی نسبت پچاسی لاکھ روپے سے زائد ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیشن انچارج امین خان نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے اجراء سے عوام کوبہت فائدہ اور اس سے ریلوے کے ریونیومیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں