جھنگ، ن لیگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سستی روٹی کی فروخت بند کر دی گئی

جمعہ 27 فروری 2009 13:18

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء) عدالت عالیہ کے فیصلہ کی روشنی میں شریف برادران کی نااہلی اور پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی جھنگ میں بھی سستی روٹی کی فروخت بند کر دی گئی ہے اور روٹی دو روپے کی بجائے چار روپے میں فروخت ہو رہی ہے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ فلور ملزمالکان نے حکومت سے سبسڈی نہ ملنے کے ڈر سے شہر بھر میں تندوروں کو آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے اور سستا آٹا نہ ملنے کے باعث وہ دو روپے کی روٹی کیسے بیچ سکتے ہیں جبکہ فلور ملزمالکان نے حکومت کی جانب سے سبسڈی کی تحریری یقین دہانی کرانے تک آٹے کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی ہے سستی روٹی نہ ملنے سے غریب اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور مختلف تندوروں پر لڑائی جھگڑے کی بھی اطلاعات ملی ہیں-

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں