ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے توہین رسالت کے مجرم دوبھائیوں کو سزا موت اورپانچ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 28 مارچ 2009 14:17

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ ۔2009ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ریاض حسین علوی نے توہین رسالت کے مقدمے میں ملوث دو سگے بھائیوں کو سزائے موت اورپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیگ کالونی جھنگ کے رہائشی دو سگے بھائیوں عمر دراز اور لیاقت علی نے اپنے پاؤں میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم کے مبارک نام لکھ کر توہین کی اور ان کے خلاف مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی مبلغ مولانا غلام حسین کی درخواست پر 21مارچ2006ء کو توہین رسالت کا مقدمہ 295 سی درج ہوا۔

اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سیشن جج ریاض حسین علوی نے دونوں بھائیوں کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا ہے ۔گستاخ رسول دونوں بھائیوں کا تعلق انجمن سرخرو شان اسلام سے بتایا جاتا ہے اور وہ اس تنظیم کے بانی گوہر شاہی کے پیروکار ہیں قبل ازیں گوہر شاہی کو بھی رسول اکرم کی شان اقدس میں گستاخی پر سندھ کی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا اور وہ بیرون ملک فرار ہو گیا اور وہیں پر ہلاک ہو ا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں