جھنگ، مسافر ویگن ٹرین سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق

منگل 7 اپریل 2009 20:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) جھنگ سے فیصل آباد جانے والی مسافر ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ کے گیٹ کے سامنے کھلے پھاٹک کے پر گذرنے والی بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث 4افراد موقع پر جا بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے. زخمیوں میں سے 3کی حالت تشوثنا ک بتائی جا رہی ہے ۔حادثے کی اطلاع کے آدھے گھنٹے بعد پولیس آفسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ لو گوں نے اپنی مدد آپ کے تخت زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد بخش اورشوکت نوازکے علاوہ دو جا بحق ہونے والے افراد کی تاحال شنا خت نہ ہو سکی ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں