یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

بدھ 4 ستمبر 2019 19:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل مسز آسیہ بشارت نے کی جبکہ کالج کی طالبات اور اساتذہ نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرنسپل مسز آسیہ بشارت نے ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے۔

کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔ ریلی میں طالبات نے کشمیریوں کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں