کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں واک اور سیمینارکا انعقاد

جمعہ 21 فروری 2020 20:06

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) حکومتی ہدایات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں واک اور سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت پرنسپل کالج مسز آسیہ بشارت نے کی جبکہ کالج کے تمام سٹاف ممبران اور طالبات کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ طالبات نے بینرز کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل کالج مسز آسیہ بشارت نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والی مائوں،بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا اورخواتین کی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حد پار کررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے۔اس موقع پر دیگر سٹاف اور طا لبات نے کہا کہ کشمیری خواتین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے نعرے بھی لگائے گئے۔بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا اور دیگرمقررین نے آزادی کشمیر کے سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانہ سے کیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں