گلگت بلتستان کے عوام کو ہرقسم کی خود مختاری اور اختیار ملنے کے حامی ہیں ‘صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر کی حیثیت خراب کرنے کی کوششوں کی مذمت کرینگے

مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا کارکنوں سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 16:41

مظفرآباد/جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ہرقسم کی خود مختاری اور اختیار ملنے کے حامی ہیں مگر صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر کی حیثیت خراب کرنے کی کوششوں کی مذمت کرینگے۔وہ گزشتہ روز جھنگ میں مسلم کانفرنس کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے مسئلے کو حل کرنے اور حق خودارادیت کے لیے تاریخی قربانیاں دیں ہیں اور ستر سال سے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے کی قوت پہلے کی ہے نہ اب آئندہ کرینگے۔لیکن صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔اس لیے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے احتجاجی آواز بلند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ کل بھوش یادیو کو پھانسی کی سزا پر بھارت کی چیخ وپکار بلاجواز ہے۔حکومت کو جرات کے ساتھ اس مسئلے پر آگے آنا چاہیے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن برسر میدان ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں۔اگر حکمرانوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو ضائع کیا تو مسلم کانفرنس بھرپور مذاحمت کا راستہ اختیار کریگی۔اس سے قبل جب وہ جھنگ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں