جھنگ میں مکان کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ،ْتین افراد زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:10

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) جھنگ میں ایک مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جھنگ روڈ پر مدنی مسجد کے قریب پیش آیا جب محمد ارشد نامی شخص کے گھر کی بوسیدہ دیوار اچانک گرگئی۔ذرائع کے مطابق گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر کم سن بچہ انصر عباس جاں بحق جبکہ 10 سالہ کنول، 6 سالہ مونا اور معمر خاتون کنیز فاطمہ زخمی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں