ْجھنگ ،ْبلاق شاہ میں جن نکالنے کے دوران جعلی عامل نے تشدد کر کے ایک شخص کو جان سے مار ڈالا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:24

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء)جھنگ کے علاقے بلاق شاہ میں جن نکالنے کے دوران جعلی عامل نے تشدد کر کے ایک شخص کو جان سے مار ڈالا۔ پولیس نے عامل سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطا بق کوٹ سہائی سنگھ کارہائشی تیس سالہ مظہر بھٹی کے لواحقین روحانی علاج کے لئے بلاق شاہ کے علاقے میں ابرار نامی شخص کے گھر لے گئے جہاں فیصل آباد سے خلیفہ امین نامی عامل آیا ہوا تھا۔ خلیفہ امین نے جن نکالنے کے لئے ابرار اور علی کی مدد سے اسے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تشویش ناک حالت میں لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس تھا نہ کوتوالی نے تینوں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں