جھنگ کی رہائشی ڈاکٹر بننے کی خواہش مند طالبہ بھائی کی فائرنگ سے زخمی

بھائی ،ْ بہن کے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے خلاف تھا

بدھ 8 نومبر 2017 13:38

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) جھنگ کی رہائشی ڈاکٹر بننے کی خواہش مند طالبہ اپنے بھائی کی فائرنگ سے زخمی ہوگئی۔والد کے مطابق بھائی، بہن کے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے خلاف تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی طالبہ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے ،ْلڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ،ْطالبہ ڈاکٹر بننے کی خواہش مند تھی اس نے ہسپتال سے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھاجس میں میڈیکل کالج میں داخلے کی اپیل کی۔پولیس کے مطابق بھائی کی فائرنگ بہن کے زخمی ہونے کا واقعہ 24 اکتوبر کو جھنگ میں پیش آیا تھا ،ْ زخمی طالبہ نے منسوخ ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 865 نمبر لئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں