جھنگ: دیرینہ دشمی پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل

پیر 19 جولائی 2010 14:11

جھنگ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی۔2010ء) جھنگ میں دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان چھ افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا گیا ہے۔ نواحی علاقے کے ایک ہی خاندان کے سات افراد مقدمے میں پیشی کیلئے عدالت جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتارکرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں