جھنگ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

جمعہ 27 اپریل 2018 13:09

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) جھنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے خلاف لواحقین نیاحتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطا بق شاہ جیونا لالیاں روڈ پر منڈی شاہ جیونا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو کم سن بچیوں اور دوخواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کاشکار ہونیوالوں میں چار سالہ طیبہ ، ڈیڑھ سالہ میرا بھی شامل ہیں ۔واقعہ کے خلاف مظاہرین نے اڈا چنڈ بھروانہ کے قریب احتجاج کیا اور سرگودھاروڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں