جھنگ، ٹریفک کے دو حادثات میں 6 افراد شدید زخمی

پیر 3 دسمبر 2018 15:33

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ میںپیر کی صبح پہلا حادثہ ملتان روڈ پر حویلی بہادر شاہ کے قریب پیش آیا جہا ں تیز رفتاری اور غلط اوورٹینگ کی وجہ سے کیری ڈبہ اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں 3خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں سمیرا، مہوش، کرن اور عبدالمنان شامل ہیں۔ دوسرا حادثہ بھکر روڈ پر ملکانہ موڑ پر پیش آیا ۔ جہاں تیز رفتار کا موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد محمد فراز اور محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں