سیکرٹری پریس کلب جھنگ شیخ خرم سعید کے والد شیخ محمد سعید انتقال کرگئے،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد کی شرکت ، رسم قل کل ادا کی جائے گی

پیر 17 دسمبر 2018 16:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سیکرٹری پریس کلب جھنگ ، معروف سینئر صحافی ، روزنامہ ایکسپریس و ایکسپریس نیوز کے نامہ نگار شیخ خرم سعید اور بک سورس و گفٹ سنٹر جھنگ کے پروپرائیٹر شیخ مبشر سعید کے والد محترم ، سابق سینئر صحافی و پروپرائیٹر مجید بک ڈپو ریل بازار جھنگ صدر شیخ محمد سعید مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی دوپہر لولہے شاہ قبرستان جھنگ صدر کی جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں پریس کلب جھنگ ، جھنگ یونین آف جرنلسٹس ، پاکستان میڈیا کونسل ، پاکستان جرنلسٹس فورم ، ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران ،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ، آفیشل میڈیا کے سٹافرز ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ تعلقات عامہ کے افسران ، انتظامی حکام ، وکلاء ، علماء، دانشوروں ، تاجروں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مرحوم و مغفور کو اشک بار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان لولہے شاہ جھنگ صدر میں سپر دخاک کر دیا گیا۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی (آج )منگل کی صبح 9بجے ان کی رہائشگاہ چوہدری کالونی نزد جامعہ محمودیہ گوجرہ روڈ جھنگ صدر پر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں