جھنگ،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں سکول کے طلبہ سمیت دس افراد زخمی

جمعہ 11 جنوری 2019 16:35

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) جھنگ کے قریب ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں سکول کے طلبہ سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاری کالونی لنک گوجرہ روڈ پر ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا، رکشے میں سکول کے بچے سوار تھے رکشہ الٹنے سے پانچ بچے جاوید ولد طالب حسین 18 سال، ثوبیہ دختر رمضان12سال، صوفیہ دختر طارق 16سال ، علی ولد آصف10سال اور عمارہ دختر آصف11سال زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میںبھکر روڈ نیو بائی پاس کے قریب بس اور موٹرسائیکل رکشے کے درمیان کراسنگ کے دوران تصادم ہو گیا،تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد غلام بی بی زوجہ محمد اقبال 50سال، محمد بخش ولد طالب حسین، سیف اللہ ولد حاجی محمد35سال، الیاس ولد ریاض 30سال اور حلیمہ بی بی زوجہ خان45سال زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122جھنگ کی ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں