مستحق خاندانوں میں امدادی چیک کی فراہمی انقلابی اقدام ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس

جمعہ 26 جولائی 2019 16:57

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) مستحق خاندانوں میں امدادی چیک کی فراہمی بے روزگاری اور غربت میں کمی لانے کے لیے انقلابی اقدام ہے جس کے تحت غریب خاندانوں میںبلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ خاندان محنت کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے ادارہ اخوت کی طرف سے منعقدہ تقریب میں400خاندان کے افراد کو دو کروڑ روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک دیتے ہوئے کہا۔

تقریب میںادارہ اخوت کے اراکین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ بلا سود قرضے مستحق افراد میں میرٹ پر دئے جا رہے ہیں۔ ایسے پروگرام ملک میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اورغر یب عوام اور محروم معیشت طبقات کے معیار میں بہتری لانے کیلئے حکومت کی طر ف سے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ غربت کے خاتمہ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری انقلابی پروگرام کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں بعدازاں ادارہ اخوت کی طرف مستحق 400خاندان کے افرادمیں دو کروڑ روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں