جھنگ ، شوہر کے ذہنی مریضہ بیوی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 14:32

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) جھنگ میں شوہر کے ذہنی مریضہ بیوی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق موضع کوٹ سائی سنگھ میں سعید نول نے اپنی بیوی سلمیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے سر عام زنجیروں سے باندھ کر ٹیوب ویل کے پانی میں ڈبویا اور زنجیروں سے تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔ملزم زنجیروں سے بیوی کو باندھ کررکھتا تھا اورتشدد کا نشانہ بناتا تھا، جب خاتون کو بازیاب کروایا گیا تو اس وقت بھی خاتون زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔ایس ایچ اوچوہدری حاکم علی کے مطابق خاتون کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں