ضلع کونسل ہال جھنگ میں کھلی کچہری

جمعہ 29 نومبر 2019 17:08

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد، مسلسل جاری ہے۔ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دہلیز پر سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پرانکے آفس میں باقاعدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانی والی درخواستوں پر ازالہ کے حوالہ سے اطمینان بخش ہے۔ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اسی جذبہ کے تحت مشن کو جاری رکھا جائیگا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پیز سمیت محکمہ صحت ، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس اور محکمہ مال کے سربراہان ،سائلین اور تما م محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں