فیصل ۱ٓباد کے قریب بدھ کی صبح ٹرک اور کار میں تصادم، باپ، 2 بیٹوں، 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

بدھ 22 جولائی 2020 12:05

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) فیصل ۱ٓباد کے قریب بدھ کی صبح ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں باپ، 2 بیٹوں، 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید والا روڈ چک نمبر 240 جڑانوالہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے ۱ٓنیوالی کار کو ٹکر ماردی جس کے باعث2 خواتین رضیہ بی بی زوجہ محمود عمر 40 سال،نصرت بی بی زوجہ بشیر احمد عمر 50 سال سکنہ چک نمبر 240 گ ب جڑانوالہ اورعلی رضا ولد محمد عمران عمر 20 سال، احمد رضا ولد محمد عمران عمر25 سال ،محمد عمران ولد محمد حسین عمر 50 سال اور محمد وسیم ولد محمد ادریس عمر 35 سال سکنہ چک نمبر 61 گ ب مہارانوالہ ضلع فیصل ۱ٓباد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا ۱ٓغازکردیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں