اٹھارہ ہزاری،42سالہ خاتون نے خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی موقع پر موجود ایک تیراک نے اسے بچا لیا

ہفتہ 14 فروری 2015 15:10

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)42سالہ خاتون نے خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی موقع پر موجود ایک تیراک نے اسے بچا لیا، بتایا گیا ہے کہ جھنگ شہر کی رہائشی پٹھان فیملی کی حمیداں بی بی نامی خاتوں گزشتہ روز ٹیکسی کار پر ہیڈ تریموں کے قریب علاقہ کوڑے والہ پر آئی جہاں کار ڈرائیور اسے اتارنے کے بعد واپس ہوا تو اس نے نہر ٹی ایس لنک میں چھلانگ لگا دی موقع پر موجود ایک تیراک نے اسے دیکھا تو وہ بھی نہر میں کود گیا اور خاتون کو زندہ باہر نکال کر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے حوالے کر دیا حمیداں بی بی پولیس نے خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ میں نماز اور قرآن مجید الٹا پڑتی ہوں ہے اس لیے اس لیے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا پولیس نے خاتون کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں