جھنگ اور گردونواح میں مختلف واقعات میں6افراد ہلاک

ہفتہ 18 اگست 2007 15:55

جھنگ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 اگست 2007) جھنگ اورگردونواح میں مختلف واقعات میں6افراد ہلاک ہوگئے نواحی علاقہ محرم سیال میں بیلہ سربانہ لنک روڈ پر باراتیوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25سالہ ندیم اور اسکی 3سالہ بیٹی کوکچل کر ہلاک کردیا جبکہ چک نمبر223میں ملازم حسین نے اپنی رشتہ دار خاتون نسیم بی بی کو آتشیں اسلحہ سے فائیرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا چک نمبر216میں ایک نامعلوم شخص ملاوٹ شدہ ہیروئن پینے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے 22افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے شریف آباد میں موٹرسائیکل اورٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجہ میں محنت کش محمد بخش لوہار ہلاک اور اسکی بیوی زخمی ہوگئی جبکہ تریموں ہیڈ پرپکنک مناتے آیا ہوا نوجوان شاہ جہاں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں