جھنگ‘رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پولٹری مافیا کااندھیر
جمعہ 12 جون 2015 14:38
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ): رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پولٹری مافیا نے اندھیر مچادیاہے اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 80 سے 100روپے فی کلو اضافہ کردیاہے جس کے باعث اب مرغی کاگوشت جوپہلے 220 سے 240روپے فی کلو دستیاب تھا اس کی قیمت اب 300سے 320 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخوں کے تعین کااختیار دینے سے پولٹری مافیا کی چاندی ہو گئی ہے جس پر عوام الناس نے گوشت کے نرخ سرکاری سطح پر مقرر کرنے کامطالبہ کیاہے تاہم پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ اور مرغی کے گوشت کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس ، کسٹم ڈیوٹی و درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی اپیل کردی ہے تاکہ شہریوں کو سستے داموں مرغی کاگوشت فراہم کیاجا سکے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں جس طرح الف سے لے کر ے تک ہر اشیائے ضروریہ بشمول چھوٹے و بڑے گوشت کے نرخ مقرر کرتی ہیں اسی طرح انہیں برائلر مرغی اور دیسی مرغی کے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار بھی دیاجائے۔ انہوں نے اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
دریں اثناء پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پولٹری فیڈ پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاگیاہے نیز پولٹری فیڈ کے سب سے اہم جزو سویا بین میل پر بھی 10فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح پولٹری فیڈ کے دیگر اجزاء پر بھی 5فیصد کسٹم ڈیوٹی اور پانچ سے 10فیصد تک سیلزٹیکس عائد کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرغی کے گوشت کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے وطن عزیز کو بیرون ممالک کی منڈی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل برداشت اقدام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے گوشت کی قیمت میں اضافہ قدرتی امر ہے اور عوام کی خوراک مرغی کے گوشت کو مہنگا و نایاب ہونے سے بچانا ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پولٹری فیڈ اور اس کے اجزاء کو مجوزہ ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دیاجائے تاکہ صارفین کو سستے داموں مرغی کاگوشت دستیاب ہو سکے۔جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
جھنگ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مراکز صحت کا اچانک دورہ
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جھنگ
جھنگ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کا انجمن تاجران،اسسٹنٹ کمشنر،سی او ایم سی،مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سبزی منڈی میں جاری صفائی ..
ڈپٹی کمشنر کی مذہبی ہم آہنگی اور پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے امن کمیٹی ممبران سے تعاون ..
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر