جھنگ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 ا فرا د زخمی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:38

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) جھنگ میں مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ ا فرا د زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122نے زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کردیاہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطا بق پہلا حادثہ چنڈپل ٹول پلازہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے آ پس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس میں 55 سالہ اُلفت بی بی اور25سالہ نازش شدید زخمی ہوئیں، دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈ حسیب رائس ملز کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل مخالف سمت میں آنے والے چنگچی رکشہ سے جا ٹکرایاجس کے نتیجہ میں 16سالہ شبیر اور55 سالہ ظہور زخمی ہو گیا۔

تیسرا حادثہ فیصل آباد روڈ اٹک پمپ کے قریب تیز رفتا ر موٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 23سالہ نور آصف اور 70سالہ بہادر زخمی ہو ا، چوتھا حادثہ فیصل اباد روڈساتواں میل چک نمبر 266 کے قریب دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر کر 26سالہ عمران24سالہ قاسم شدید زخمی ہوا۔جنہیں ریسکیو1122نے ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں