سرکاری تعلیمی اداروں میں بیسک لائف سپورٹس کی ٹریننگ دی جا رہی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:41

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر طارق سعید کی زیر نگرانی مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں بیسک لائف سپورٹس کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کامقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ریسکیو1122 کی معاونت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ 157اساتذہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جاچکی ہے جن میں127میل اور27 فی میل ٹیچرز شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران فوری طبی سہولیات فراہم کرنے ، خود کو محفوظ بنانے ،پولیس اور ایمر جنسی اداروں کو کال کرنے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی تربیت کا کام مکمل کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی تربیتی مہم اپنے ہدف کی تکمیل تک جاری رکھی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں