جھنگ:کاشتکار بیوی اور بیٹے سمیت قتل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:42

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء ) جھنگ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر کی حدود میں مقامی کاشتکار اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں