جھنگ ، مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق ،12زخمی ہوگئے

جمعہ 28 مارچ 2008 15:58

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28 مارچ 2008 ) اور گردونواح میں مختلف حادثات کے دوران7افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے پہلا حادثہ گزشتہ شب چنڈپل کے قریب پیش آیا جہاں جھنگ سے سرگودھا جانے والی تیزرفتار کوسٹر موٹرسائیکل سوار نوید اختر کو روندتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارنوید اورایک نامعلوم شخص جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے جبکہ بھوانہ کے سولنگ موڑ پر سڑک عبور کرتے ہوئے عمر خان کو تیزر فتار ڈالے نے کچل کر ہلاک کر دیا گڑھ مہاراجہ کے علاقے ڈائنر موڑ پر اپنے بچے کے حادثہ کی خبر سن کر دیوانہ وار بھاگنے والی 3بچوں کی ماں موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی جبکہ موضع سجن کے میں گلی میں کھیلتے ہوئے 7سالہ عرفان کو ٹریکٹر نے کچل کر ہلاک کردیا اور موضع منگینی میں تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے باعث موٹرسائیکل سوار محمد نواز جاں بحق اورخاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے دریں اثناء موضع بھرالی میں نشئی خاوند احمد حیات نے کھانا دیر سے ملنے پر اپنی بیوی جنتاں بی بی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے ابدی نیند سلادیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں