نامعلوم افراد نے گلہ دبا کرنوجوان کوقتل کر د یا

پیر 27 جون 2016 16:21

جھنگ۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء)جھنگ نے نواحی علاقے میں نوجوان کو نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ خیرہ کا رہائشی عامر شہزاد کی الیکٹرونکس کی دکان تھی گزشہ شب اس نے دکان بند کی لیکن گھر نہیں پہنچا صبح گھر والوں کو اس کی نعش کھیتوں سے ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مطابق عامر شہزاد کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا ۔ عامر شہزاد کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں