جھنگ،کرنٹ لگنے سے بہن بھائی موقع پر جاں بحق

منگل 16 اگست 2016 12:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) جھنگ میں ریلوے پھاٹک کے قریب کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بہن بھائی گھر میں سو کر اٹھے تو پنکھے کی خراب تار لوہے کے دروازے کے ساتھ چھو گئی جس کے باعث دروازے میں کرنٹ آگیا جسے چھونے سے سات سالہ نعیم عباس اور اس کی تین سالہ بہن ایمان فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

کم سن بچوں کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد واقعات میں کرنٹ لگنے سے لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں