ضلع جھنگ کی یونین کونسلوں میں ایڈیشنل چارج ختم کیے جائیں۔مہرممتازمنوکہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 ستمبر 2016 18:28

جھنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 ستمبر2016ء) :ضلع جھنگ کی یونین کونسلوں میں ایڈیشنل چارج ختم کیے جائیں۔ ایپکا کے ضلعی صدر مہرممتاز منوکہ نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس ریلیز میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کی مختلف یونین کونسلوں میں سیکرٹری یونین کونسل موجود ہونے کے باوجود ابرار حسین عادل ڈی او سی اوجھنگ نے اپنے من پسند اور چہیتے سیکرٹریوں کو اضافی چارج دے رکھے ہیں جو یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹریوں کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے جس سے ابرار حسین عادل ڈی او سی اوجھنگ کا کردار مشکوک ہوا ہے بلکہ کرپشن کی بو آرہی ہے۔

مہرمحمدممتاز خان منوکہ صدر ایپکا جھنگ نے بیان کیا کہ میری جناب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور اور جناب غازی امان اللہ ڈی سی او جھنگ و دیگر ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ضلع جھنگ کی یونین کونسلوں میں اضافی چارج فوری طور پر ختم کروا کر یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹریوں کو دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں