جھنگ،موضع جیوآنہ میں نامعلوم افراد نے سوتے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

جمعرات 28 اگست 2008 15:00

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28اگست2008 ) تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ موضع جیوآنہ میں اپنی ڈھاری پر سوئے ہوئے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ بستی فتیانہ موضع جیوآنہ کے رہائشی زمیندار محمد بخش فتیانہ گزشتہ شب اپنی بیوی مسماة کلثوم بی بی جس سے اس نے دوسری شادی کررکھی تھی کے ساتھ اپنی ڈھاری پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طورپر پسٹل سے دونوں کے سرمیں گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا لواحقین کو فجر کی نماز کے وقت وہاں جانے پر واردات کا پتہ لگادونوں میاں بیوی کی عمریں ساٹھ سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہیں معلوم ہوا ہے کہ زمیندار مذکورہ نے اپنی پہلی بیوی اور جواں اولاد کی موجودگی کے باوجود مسماة کلثوم جس کا تعلق دوسری برادری سے بتایاجاتا ہے تقریباً دس سال قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد اس کے اپنے گھروالوں اور برادری میں تعلقات خراب ہوگئے اور دونوں گھر سے باہر رہنے پر مجبور ہوگئے مقتولہ اس سے قبل بھی متعدد مردوں سے نبھاہ کرچکی تھی مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں