ڈکیتی کی واردات میں مسلح افراد نے شہری کو زخمی کر دیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 12:55

جھنگ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں دونامعلوم مسلح افراد نے بنک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کولوٹ لیا مزاحمت پر شہری کو فائر کر کے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ساجد نامی شخص ایک مقامی بنک سے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر کار پر جارہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اس سے رقم چھین لی مزاحمت پر انہوں نے فائر کر کے اسے زخمی کر دیاجبکہ پولیس تھا نہ صدر نے ساجد کے ماموں کی درخواست پر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں