چار افراد نے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چوری کر لئے

بدھ 21 دسمبر 2016 12:38

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) چار افراد نے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چوری کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبری 263کی رہائشی مسماة ساحرہ بی بی نے تھانہ موچیوالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ حق نواز وغیرہ چار افراد نے مبینہ طور پر کوئی نشہ آور چیز پلا دی جس کو پی کر وہ نیم بے ہوش ہوگئی توملزمان نے اس کے گھر سے دو عدد موبائل فون اور نقدی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں