بنک میں رقم جمع کروانے کے لیے جانے والے شخص کو راستہ میں لوٹ لیا گیا

بدھ 21 دسمبر 2016 12:38

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) نامعلوم افراد نے بنک میں رقم جمع کروانے کے لیے جانے والے شخص کو راستہ میں لوٹ لیا، پولیس ذرائع کے مطابق محمد ابو بکر نے پولیس کو بتایا کہ وہ بنک میں رقم جمع کروانے کے لیے جارہا تھا کہ راستہ میں دوموٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اس سے رقم ایک لاکھ سینتیس ہزار روپے چھین لی اور فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں