جھنگ: بس اور کار میں تصادم ،14افراد زخمی

مسافر بس میاں مراد شاہ کے دربار پر جار ہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی،پولیس

ہفتہ 8 اپریل 2017 13:57

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) جھنگ سرگودھا روڈ پر پکے والا کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈپرپکے والا کے قریب کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14افراد زخمی ہوگئے۔بس میں موجود مسافر سلانوالی سے علی آباد بھکر روڈ پر میاں مراد شاہ کے دربار پرزیارت کے لیے جارہے تھے چھفراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آٹھ زخمیوں کو ریسکیو1122کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں