پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘چیئرمین ضلع کونسل جھنک

شفافیت ، اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے‘بابر خان سیال

جمعرات 13 اپریل 2017 13:10

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،ان خیالات کااظہاربابر خان سیال چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت ، اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کا نصب العین ہے اور منتخب نمائندے عوام کے مسائل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں اراضی کی ملکیت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ لینڈریکارڈ کے باعث قبضہ مافیا سے عوام کو نجات ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے با عث پٹوار کلچر سے لوگوں کو نجات ملے گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یہ تاریخ ساز اقدام ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اس تاریخی اقدام سے اراضی کی غلط رجسٹریوں ، کرپشن، دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں