زائرین کی میٹل ڈیکیٹر سے سرچ کرکے دربار کے احاطہ میں داخل ہونے دیا جائے‘ڈی پی او جھنگ کی دربارشاہ جیونہ کے دورے پر ہدایت

جمعرات 13 اپریل 2017 13:10

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) ہمایوں مسعودسندھو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ نے دربار حضرت شاہ جیونہ بخاری کاسکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرجھنگ مدثر ریاض ملک ،منیجر ڈسٹرکٹ اوقاف،انچارج سیکورٹی انسپکٹر حبیب اللہ قریشی،SHOتھانہ قادر پور انسپکٹرمحمد عثمان خان بھی ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے دربار حضرت شاہ جیونہ پرمتعینہ سکیورٹی کے بارے میں ملازمان کوبریفنگ دی اور ہدایا ت جاری کیں کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر دربار کی سیکورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کوالرٹ رکھیں اور زائرین کی میٹل ڈیکیٹر سے سرچ کرکے دربار کے احاطہ میں داخل ہونے دیا جائے،مزید برآںسیکورٹی کے معاملات کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے حوالہ سے خصوصی ہدایا ت جاری کیں کہ دربار کے احاطہ کے اندر اور باہر CCTVکیمرہ جات کوفعال رکھا جائے تاکہ ہرآنے جانیوالے کی نقل و حرکت کوبا آسا نی دیکھاجاسکے دربار کے احاطہ کے اندر تمام دوکانات کو ختم کیا جائے اور دربار کی چار دیواری کے باہر ٹریک بنایا جائے تاکہ آسانی سے پید ل گشت کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کیطرف سے تعینات سکیورٹی گارڈ کے پاس اچھی قسم کا اسلحہ ہونا چاہیے سابقہ آرمی جوان ہوں اور اُنکی عمر 50 سال سے کم ہو،دربار کی چار دیواری کے ملحقہ درختوں کو کاٹا جائے تاکہ کوئی سیکورٹی اہلکاروں کی نظروں سے بچ کر دربار میں داخل نہ ہونا پائے۔ڈی پی او نے متعلقہ SHOکو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر دربار کی سیکورٹی کی چیکنگ کو یقینی بنائے اور اس سلسلہ میں ڈیلی چیکنگ رپورٹ سیکورٹی برانچ میں بھجوائے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں