ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سے 11قیدی رہا

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:08

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ جھنگ ہمراہ سول جج شہباز حجازی اور ا یڈیشنل سیشن جج ناصر حسین چنیوٹ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر اُنکاپرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوںنے ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ حق نواز کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے وارڈ زاور کچن اسیران کو چیک کیا۔نو عمر وارڈ کے لئے بنائی گئی کمپیو ٹر لیب اور ہسپتال میں موجود مختلف مشینو ں کو چیک کیا۔ انہوں نے جیل کے تمام سیکیو رٹی انتظامات کو سراہا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے معمولی نوعیت(08) اسیران کو ذاتی مچلکا پر رہا کیاسٹر کٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے بھی اپنے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے (03) اسیران کو ذاتی مچلکا پر رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں