ریسکیو1122 جھنگ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر تقریب

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:08

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء)پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر علی حسنین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بلا شبہ ریسکیو1122 کے جوانوں نے انسانیت کی دن رات خدمت کی اورپچھلے آٹھ سالوں میں ابتک 124896 ایمرجنسیز کو ڈیل کر کے لاتعد اد لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا اُنہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122ایک جاب ہی نہیں بلکہ عبادت بھی ہے آٹھ سالہ تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیاتقریب میں شامل کنٹرول روم انچارج طاہر عباس،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمیڈم اصغری پروین، اسٹیشن کوارڈینٹر محمد امین،اکائونٹ آفیسر ضیاء شاہد ،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انچارج علی چنار عباس ،میڈیا سیل انچارج محمد زبیر اور دیگر ریسکیوافسران و اہلکار بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طارق سعید مرحوم کی مغفرت اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا ئیںمانگی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں